پاکستان کے 10امیر ترین ٹک ٹاکر

آج ہم آپکو پاکستان کے ٹاپ ٹین ٹک ٹاکر کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کون ہیں اور کتنے پیسے کمالیتے ہیں۔ نمبر 10علی فیاض پاکستان کے مشہور اور امیر ٹک ٹاکر کی لسٹ میں نمبر دس پر علی فیاض ہیں ان کی زیادہ تر ویڈیوز ڈائیلاگز پر ہیں ان کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے سہر حیات کیساتھ ویڈیوز بنانا شروع کی ان کی جوڑی کو ٹک ٹاک پر خوب سراہا گیا ۔ انہوں نے میوزک البم میں بھی کام کیا ۔

علی فیاض کے ٹک ٹاک پر 4.8ملین فولورز ہیں ۔علی فیاض کسی بھی برینڈ کو سپونسرڈ کرنے کیلئے ایک لاکھ چارج کرتے ہیں۔نمبر 9ڈالی فیشن پاکستان کے امیر ٹک ٹاکر ز میں ڈالی فیشن ہیں ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ڈالی فیشن کا اپنا لیڈیز سیلو ن تھا یہ اپنی حسین آنکھوں اور خوبصورت بالوں کیوجہ سے مشہور ہوئیں ۔ ڈالی فیشن کا اصل نام حمیرا اصغر ہے یہ پرفیشنل ماڈل بھی ہیں اس کے علاوہ ان کا اپنا میک اپ کا سکول بھی ہے ۔ ان کے 5.9ملین فلورز ہیں یہ اداکاری بھی بہت اچھی کرتی ہیں۔ ڈالی سپونسرڈ ویڈیو بنانے کا ایک لاکھ لیتی ہیں۔ نمبر8پھلو جو کسی تعارف کا محتاج نہیں اکتیس سالہ پھلو کا اصل نام توقیر عباس ہے یہ بہترین مثال ہے جب انسان کا دل نرم اور نیت صاف ہو تو خدا اسے خوب نوازتا ہے آج سے کچھ عرصہ قبل پھلو منڈی بہاؤ الدین میں کسان تھا اور لوگوں کی زمینوں پر دیہاڑی لگاتا ہے اسے کسی نے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیوزدیکھائیں
اسے کسی نے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھائیں اس پر پھلو کا بھی اندر کا آرٹسٹ جاگ اُٹھا ۔آج پھلو اتنا مشہور ہوچکا ہے بہت سے سنگر پھلو اس وجہ سے فیچر کرتے ہیں تاکہ انہیں بھی شہرت ملے ۔پھلو اس وقت سپونسرڈویڈیو بنانے کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ وصول کرتا ہے اس وقت اس کے 5.9ملین فلورز ہیں۔نمبر7سحر حیات ان کی ٹک ٹاک پر 6.71ملین فلورز ان کی وجہ شہر ت ان کی خوبصورتی ہے یہ ڈانس ویڈیوز بناتی ہیں سحر کے چاہنے والوں میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ سحرحیات سپونسرڈ ویڈیو بنانے کا دو سے تین لاکھ لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے ملبوسات کے بڑے بڑے برانڈز ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ نمبر 6آریقا حق یہ ٹک ٹاک پر سلو موشن بناتی ہیں اس وقت ان کے 6.6ملین فلورز ہیں انہیں پاکستان کی خوبصورت ٹک ٹاکرز ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ حقیقی زندگی میں یہ خوبصورت نہیں ہیں ۔

نمبر 5پر علیشبہ انجم ہیں جنہیں چاہنے والے پیار سے علیشے بھی کہتے ہیں انکے 7.1ملین فلورز ہیں یہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ ایک سپونسرڈ ویڈیو بنانے کا تین لاکھ سے زیادہ لیتی ہیں ۔ نمبر 4عثمان عاصم ان کا تعلق وزیرا آباد سے ہے عثمان دکاندار تھے جو دکاندار پر بیٹھے ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے رہے جب انسان میں کوئی خاص ٹیلنٹ ہوتو وہ خود ہی اپنا راستہ بنالیتا ہے ۔ عثمان کے 8.1ملین فلورز ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق عثمان سپونسرڈ ویڈیو کا چار لاکھ سے زیادہ چارج کرتے ہیں۔ نمبر3ذولقرنین سکندر پاکستان کے مشہور اور امیر ٹک ٹاکرز کی لسٹ میں نمبر 3پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین آتے ہیں یہ بہت اچھے ایکٹر مانے جاتے ہیں
وہ وقت دور نہیں آپ اسے پاکستان کے ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں ہیرو کے طور پر جلوہ گر دیکھیں گے ۔ ذوالقرنین کو پاکستان کا سب سے بڑا ٹک ٹاکرز ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ان کے 8.6ملین فلورز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں یہ سپونسرڈ ویڈیو بنانے کا پانچ سے سات لاکھ وصول کرتے ہیں۔ نمبر2کنول آفتاب جوپہلی سٹار ہیں پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر کام کررہی ہیں انہیں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا انہیں کیوٹ لڑکی بھی کہا جاتا ہے ۔ ان کے 8.9ملین فلورز ہیں۔یہ سپونسرڈ ویڈیو کا 4لاکھ چارج کرتی ہیں۔ نمبر1جنٹ مرزا پاکستان کی نمبر ون ہونے کا اعزاز جنت مرزا کو جاتا ہے جن کے 9.7ملین فلورز ہیں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی مشہور اور امیر ٹک ٹاکر ہیں ۔ یہ ٹک ٹاکرز مہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.