پی پی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی آمدن کے ذرائع بتانے کی پابند ہے، الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑی واردات پکڑ ی گئی ہے۔دونوں جماعتیں پی ٹی آئی سے سوال کرتی تھیں

مگر اب خود بہت بری طرح پھنس چکی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز سرٹیفائڈ جھوٹی ہے،سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے اندر جمع کروایا گیا فار م ون مسلم لیگ (ن) کا جھوٹ کا پلندہ نکلا ،ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں 12اکاﺅنٹس ڈکلیئر نہیں کئے ہیں،کمیٹی نے پوچھا کہ بارہ اکاونٹس کہا ں سے آئیں ہیں، ن لیگ کا وکیل اپنے ڈونرز کے شناختی کارڈ ز کے نمبر بھی نہیں بتاسکا۔بینک سٹیٹمنٹ اور الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین کی واردات بھی پکڑی گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سات اکاونٹ چھپائے ہیں،ان کے ہر کام میں جعلی اکاﺅنٹس نکل آتے ہیں، ان اکاﺅنٹس کو منی لانڈرنگ او ر کک بیکس کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، دونوں جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔آپ پی ٹی آئی سے سوال کرتے تھے مگر آج آپ سے الٹا سوال ہوگیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *