سائلنٹ موڈ پر جانے کے دعوے غلط ثابت : مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے کے باوجود بڑا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عنقریب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی۔مریم نواز کا ڈسکہ ری الیکشن کے

حوالے سے سینئر لیگی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے ، ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثر حکمت عملی بنانے پر دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *