پاکستان کے ’پانچویں صوبے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے

تحت دیامر بھاشا ڈیم بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، اْن کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لیے ای۔ویزا لارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *