فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز :

نیویارک (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اس کیو جہ سے تقریباَ تمام کاروبار ہی متاثر ہوئے ہیں جن میں فلم انڈسٹری بھی شامل ہے ۔ گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس نائن بھی کورونا کے

آگے بے بس ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث وین ڈیزل اور جان سینا کی فلم فاسٹ اینڈ فیورس نائن کو جون تک ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم 25 جون کو تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے ۔ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے اس کو ریلیز نہیں کیا جاسکتا ۔ واضح رہے فاسٹ اینڈ فیوریس نائن کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرناپڑا تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیاگیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.