پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ رشتہء ازدواج میں منسلک

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئیں ۔ رحمت اجمل کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس

زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اجمل کے شوہرنے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جْلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اْنہوں نےاس حوالے سے کچھ انسٹا اسٹوریز شیئر کیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا جو معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کیا تھا۔واضح رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.