کینسر کے لیے انتہائی فائدہ مند یہ جامنی سبزی شوگر اور موٹاپے کے ساتھ کیا کر تی ہے

گوبھی میں وٹامن سی بھرا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن کے کا ایک خزانہ ہے جو چکنائیوں کو گھلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ وٹامن کے ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور جسم میں جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ کینسر کے خلاف مؤثر:دنیا میں کئی سروے اور مطالعے ہوچکے ہیں جن سے ظاہر ہے کہ گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہوتا ہے۔ گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہےاور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔گوبھی کے تجربات سے بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ کینسر کو روکتی ہے اور اس کی اہم وجہ گوبھی میں وافر مقدار میں پائے جانے والے سلفر کمپاؤنڈز ہیں۔ ان مرکبات کو ’’گلوکوسائنولیٹس‘‘ کہا جاتا ہے

جو ایک پیچیدہ عمل کے ذریعے کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ یہ مرکبات ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں ایک اور مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ گوبھی کینسر کے دوبارہ حملے کو بھی روکتی ہے۔جلن اور سوزش میں کمی:یاد رکھیں کہ سوزش اور جلن (انفلیمیشن) تمام مہلک امراض کی جڑ ہے۔ گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں۔ گوبھی میں موجود بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین اور دیگر ضروری ایسڈ ہر طرح کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔گوبھی اور امراضِ قلب:گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔

گوبھی کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا ہےکہ یہ جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو اس کی حد میں رکھتی ہے اور اسے بدن کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے۔ہاضمے کو بہتر بنائے:گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو جگر و معدے سے فاسد مواد نکال کر اس اہم عضو کو زہریلے اجزا سے پاک کرتے ہیں۔ اس کے بعد جگر غذائی اجزا کو بہتر انداز میں جذب کرنے لگتا ہے اور غذا بدن کا جزو بننے لگتی ہے۔ گلوکوسائنولیٹ آنتوں اور معدے کے استر (لائننگ) کی حفاظت کرتے ہیں جس سے ہاضمے پر زبردست اثرات ہوتے ہیں۔وزن میں کمپہلی بات تو یہ ہے کہ گوبھی کے ایک کپ میں صرف 29 کیلوریز ہوتی ہیں اور چکنائیاں صفر۔

اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے۔ گوبھی کی زیادہ مقدار آپ کو سیر کردیتی ہے اور مزید حراروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔گوبھی اور جسمانی ہارمون کا توازگوبھی کا ہزاروں افراد پر استعمال کرکے دیکھا گیا ہے کہ یہ جسمانی ہارمون کو متوازن رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ہارمون کا توازن خراب ہونے سے جسم میں ایسٹروجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کی زائد مقدار خون میں شامل ہوکر کئی پیچیدگیوں اور امراض کی وجہ بنتی ہے۔گوبھی بچائے نابینا پن سےگوبھی میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس طرح نابینا پن، موتیا اور عمرکے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتاہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *