13

ترکی نے لبنان کو بڑی پیشکش کردی ، اُمت مسلّمہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی

ترک نائب صدر فواد اوکتائے نے بیروت دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ نے لبنانی صدر سے ملاقات کی، ترکی کی مرسین بندرگاہ کے استعمال اور زخمیوں کو ترکی لے جانے کےلیے ایئرایمبولینس کی پیش کش کی۔ترکی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ترکی بیروت بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے تیار ہے۔

جب تک بیروت بندرگاہ آپریشنل نہیں ہو جاتی تب تک لبنان مرسین بندرگاہ استعمال کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 4000 زخمیہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوا اور یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانیں تباہ ہوگئیں اور متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے جب کہ نزدیکی شاہراہ پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں