Home / سیاست / عید کے بعد ہو گا دما دم مست قلندر۔۔۔!!! اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

عید کے بعد ہو گا دما دم مست قلندر۔۔۔!!! اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

متحدہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی،حکومت کیساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب قانون ترامیم پرہم نے کہا کہ اگریہ قومی مفادمیں ہے توہم حاضرہیں حکومت نے کہا4بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے پاس کراناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بل سے متعلق کمیٹی بھی بنائی گئی ہے گذشتہ روز نیب ترامیم سے متعلق بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2سال میں تحریک انصاف کی حکومت کھل کرسامنے آچکی ہے، حکومت کیساتھ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں،اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے،اپوزیشن ایف اے ٹی ایف قوانین کو پس پشت ڈال رہی ہے،اپوزیشن کےمطالبات حکومت کے اینٹی کرپشن بیانیے کے خلاف ہیں،

ہم بل ایوان میں پیش کریں گےاور ووٹنگ کرائیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچے،اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر رہنما شامل تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ سردار ایاز صادق، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود تھے ،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےحکومت کے خلاف احتجاجی سیاست کی حکمت عملی پر بات چیت کی جبکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنے این آر او اس حکومت نے دیئے ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیئے،حکومت کے کسی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات نہیں ہوتیں،

بی آرٹی،مالم جبہ،فارن فنڈنگ،کلبھوشن کیس میں این آر او دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں،عید کے بعد اے پی سی میں عوام کیلئے خوشخبری ہوگی،اے پی سی میں مڈٹرم الیکشن سمیت تمام آپشن پراتفاق رائے ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دھرنا نہیں دیں گے، یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ہم اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں آدھے راستے میں پہنچیں گے کہ عمران نیازی کی حکومت گر جائے گی،شہباز شریف ہمارے انقلاب کو لیڈ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

Check Also

اجلاس کا احوال

Post Views: 57 بالآخر حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ’’میوچل لیگل …

(ن) لیگ کے 50 سے زائد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار، لیگی قیادت کی نیندیں اُڑ گئیں

Post Views: 181 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احسن اقبال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *