Home / ٹیکنالوجی / پاکستان میں پب جی پر پابندی کیخلاف گیم کے شوقین افراد بھڑک اٹھے ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں، ..

پاکستان میں پب جی پر پابندی کیخلاف گیم کے شوقین افراد بھڑک اٹھے ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں، ..

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ دنوں ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھابعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر شانی نامی صارف نے لکھا کہ یہ بات صاف لکھی ہوئی ہے کہ گیم 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے ہے، والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نظر رکھیں۔کاشف کھوسو کے مطابق بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای اسپورٹ میں اپنا کیرئیر بنا رہے ہیں اور پب جی موبائل نے انہیں موقع فراہم کیا ہے، میں پی ٹی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں پب جی موبائل سے پابندی ہٹائی جائے، ہر کوئی گیمنگ کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔عثمان گجر نے کہاکہ ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں۔ایک اور صارف نے کہاکہ گیم کھیلنا جرم نہیں ہے۔

Check Also

“فنگر پرنٹس”

Post Views: 122 انسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں جب …

فیس بک آپ کے موبائل کے کن کن پرسنل چیزوں کو مانیٹر کرتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

Post Views: 81 درحقیقت اگر آپ فیس بک کی جانب سے کچھ ماہ پہلے متعارف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *