Home / اہم خبریں / تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق کے بعد ایک بہت بڑا خوفناک انکشاف کیا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے والا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً چار کروڑ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے ۔

خبر کے مطابق ڈاکٹر کیشے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ براعظم ایشیاء اور امریکہ کو نشانہ بنائے گا جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی براعظمی پلیٹیس ٹکڑوں میں بٹ جائیں گی اور ان براعظموں میں واقع ممالک تباہ وبرباد ہوجائیں گے ڈاکٹر کیشے کہتے ہیں کہ ریکٹر اسکیل پر6 اور8.3 شدت کے زلزلے محض ایک ابتدا ہونگے اور آنے والے موسم خزاں سے پہلے سب سے بڑا زلزلہ آسکتاہے جو اس قدر تباہی کرے گا کہ اسے سب سے بڑی تباہی قرار دیا جاسکتاہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دس سے 6 شدت کے زلزلے آئیں گے اور بعض ممالک میں تو ان کی شدت 20 سے 24 تک بھی ہوگی ۔ یہ زلزلے زمین کے جنوبی نصف کرہ کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر کیشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین اور جاپان سب سے پہلے زلزلے کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ ایرانی ماہریان کا کہنا ہے کہ عالمی پیمانے پر آنے والے ان زلزلوں کے نتیجے میں دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی اور عالمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا گویا ایک طرح سے دنیا خاتمے کے انتہائی قریب پہنچ جائے گی ۔

Check Also

آپ سے تو یہ توقع نہ تھی : امت مسلمہ کے خواب چکنا چور کرنے والے اسرائیل متحدہ عرب امارات..

Post Views: 10 اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر امریکا کے بعدچین ، یورپ اور …

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کے بعد ایک اور بڑی خبر ۔۔۔ بھارت نے کس اسلامی ملک..

Post Views: 12 جنوبی ایشیائی خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات کا مقابلہ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *