Home / سیاست / ’’کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے، عمران خان میری بھی امید ہے،..

’’کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے، عمران خان میری بھی امید ہے،..

پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان پر پھٹ پڑے اور ٹویٹر پر متعدد ٹوئٹس کیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر میدان میں آگئے اور وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹر پر کئی ٹوئٹس کیں،ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا

کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کے بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہوجائے، تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں کہناتھا کہ اگر آج آپ پیٹرول مافیا سے خوفزدہ ہو کر چار دن پہلے قیمتیں بڑھا دیتے ہو تو یاد رکھنا عمران خان آ پ ہر مافیا کے سامنے سر جھکاؤ گے اب چھ میل دوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں تم ہانپنے لگے ہو۔

پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب! ڈرامہ نگارخلیل الرحمان کے ان ٹویٹس پر حکمران جماعت کے کارکنان نے ان پر شدید غصے کا اظہار کیا، جس کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میری اپنے تما م مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالیاں مت دیجئے۔ خلیل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان میری بھی امید ہے ، میں ڈر رہاہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہر میں قلت برقرار رہی مگر جیسی ہی قیمت میں اضافہ ہوا، پیٹرول میں دستیاب ہوگیا،قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرول کی25 روپےاضافہ کے ساتھ 101 روپے میں ملا رہا ہے،سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےسپورٹرز پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔

Check Also

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کر ڈالا ؟ حیران کن خبر

Post Views: 97 مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان …

’’ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ۔۔‘‘جج کی..

Post Views: 131 پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز کو 2018 میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *