Home / سیاست / کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دپشت گرد حملہ !! وزیراعظم عمران خان رد عمل بھی آگیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دپشت گرد حملہ !! وزیراعظم عمران خان رد عمل بھی آگیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سےاپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور حملہ ناکام بنایا،

پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا۔نجی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا،

پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہم دردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو ملکی سلامتی اور معیشت پر حملہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ وبائی صورت حال کے پیش نظر دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،

واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثنا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کر کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کو سیکورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے،

یہ حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، مرکزی گیٹ پر بم پھینکنے کے بعد انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی، تاہم عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہل کاروں نے انھیں روکتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور 4 سیکورٹی گارڈز سمیت 6 افراد شہید ہو گئے جب کہ 3 اہل کار زخمی ہوئے، اور چاروں حملہ آور دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

Check Also

چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کر ڈالا ؟ حیران کن خبر

Post Views: 97 مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان …

’’ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ۔۔‘‘جج کی..

Post Views: 131 پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز کو 2018 میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *