Home / فلمی دنیا / اسمبلی ہال فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل ۔۔!!! ایم پی اے ’’دعا بھٹو‘‘ کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو ..

اسمبلی ہال فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل ۔۔!!! ایم پی اے ’’دعا بھٹو‘‘ کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو ..

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا بخار سندھ اسمبلی پہنچ گیا،

پی ٹی آئی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ سندھ اسمبلی میں بنائی گئی اقرا بھٹو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد رکن اسمبلی دعا بھٹو کو معافی مانگنا پڑ گئی۔ رکن اسمبلی دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ بہن نے ویڈیو ہال میں نہیں لابی میں بنائی تھی، انہیں سندھ اسمبلی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا بھٹو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گانے پر ڈبنگ کررہی ہیں جس کے بول ہیں ’تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو تو چھوڑ کر شہر میں چلی جاؤں گی۔‘ مذکورہ ویڈیو پر پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کی بہن کا انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام ہے سندھ اسمبلی ہال کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ اقرا بھٹو کا یہ اقدام سندھ اسمبلی کے قانون کی خلاف ورزی ہے، اسمبلی میں صرف ممبران کو ہی شرکت کی اجازت ہے۔

Check Also

بس اللہ جسے عقل دے ۔۔۔۔کبھی فحش فلم نہ بنانا،فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ نوجوان لڑکیوں کی منتیں کرنے لگیں، اپنا دردناک راز بتادیا

Post Views: 260 فحش فلموں کی سابق لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے 21سال …

بریکنگ نیوز: ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی، صحتیابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا

Post Views: 129 تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *