Home / اہم خبریں / تمام نصابی کتابوں میں حضرت محمدؐ کے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی، قرارداد منظور

تمام نصابی کتابوں میں حضرت محمدؐ کے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی، قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تمام نصابی کتابوں میں حضرت محمدؐ کے نام کیساتھ خاتم النبین لکھنا لازمی لکھنے دینے کی قرارداد منظور ہو گئی،تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔مسلم لیگ ن کے نورالحسن تنویر کی تجویز پر وزیرممالکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اتفاق رائے سے قرارداد پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمائت کی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن نورالحسن تنویر نے ایک قرارداد کا مسودہ وزیرمملکت علی محمد خان کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایوان جہاں جہاں نبی آخرالزمان کا نام آتا ہے اس کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ لازمی لکھا جائے، وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ تمام درسی کتابوں اور تعلیمی اداروں میں جہاں جہاں محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ خاتم الانیبین لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہوگا،

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امجد نیازی نے کہا کہ آخری خطبہ میں نبی پاک نے واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور وہ آخری نبی ہیں، ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی، اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بھٹو دور میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم الانبین کو نہ ماننے والوں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے چکا ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا،ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت پر دستخط کررہے ہیں، کرنل رفیع نے ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے لکھا ہے کہ قادیانی کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں،

ذوالفقار علی بھٹو نے کہا میں گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجہ سے بخشا جاوں گا۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ تمام درسی کتابوں اور تعلیمی اداروں میں جہاں جہاں محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ خاتم الانیبین لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہوگا.

Check Also

تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

Post Views: 116 ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق …

’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

Post Views: 127 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *