28

سیاحت کے فروغ کیلئے احسن اقدام۔!!! پنجاب حکومت نے ’’سالٹ رینج‘‘ کی 13ہزار ایکڑ زمین کو ..

حکومت پنجاب نے سالٹ رینج (سلسلہ کوہ نمک) کے پہاڑی سلسلہ کی 13 ہزارایکڑ سے زائد زمین کو “نیشنل پارک ” کا درجہ دیدیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس فیصلے کا اعلان ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا،

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب حکومت سالٹ رینج کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو نیشنل پارک قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس فیصلے سے علاقے میں ماحولیات اور جنگلات کو تحفظ ملے گا،

اور شکار پر پابندی عائد ہونے سے جنگلی حیات کو درپیش مسائل بھی ختم ہوجائیں گے۔ واضح ہو کہ حکومت جس بھی علاقے کونیشنل پارک کا درجہ دیتی ہے اس علاقے میں جانوروں کے شکار، اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد ہوجاتی ہے اس کے علاوہ اس علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیرات پر بھی پابندی عائد ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں