Home / اہم خبریں / مسلمانوں ! اسرائیل مسجد اقصیٰ کو معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔۔۔ امام وخطیب الشیخ عکرم..

مسلمانوں ! اسرائیل مسجد اقصیٰ کو معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔۔۔ امام وخطیب الشیخ عکرم..

مسلمانوں ! اسرائیل مسجد اقصیٰ کو معبد میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کا خصوصی پیغام، اطلاعات کے مطابق فلسطین کی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئر مین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ القدس اوقاف نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور بہ تدریج اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے القدس اور مسجد اقصیٰ کے معاملات میں مداخلت کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ القدس کی اسلامی اوقاف کونسل نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیے ہیں۔ خاص طورپر مسجد کے مشرقی حصے جہاں باب رحمت واقع ہے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ اور القدس کے معاملات میں مداخلت کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی اور کہا کہ اسرائیل ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ مسجد اقصٰی کی بندش کی آڑ میں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنا تھا مگر مسجد کھلنے سے اسرائیل کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔

Check Also

تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

Post Views: 116 ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق …

’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

Post Views: 127 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *