Home / اہم خبریں / ایران کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر

ایران کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ایرانی کرنسی کی قدر گر کر ایک ڈالر کے مقابلے میں ایک لاکھ 90 ہزار ریال ہوگئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایرانی کرنسی 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے وقت 32 ہزار ریال فی ڈالر کی سطح پر تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد تجارتی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے بعد ایرانی ریال کی قدر غیر متوقع طور پر بہتر ہوگئی تھی۔ تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی تیل کی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جو کہ ملکی معیشت کا اہم ستون ہے۔

گذشتہ ہفتے سینیئر نائب صدر اسحاق جھانگیری نے کہا تھا کہ ایران کی تیل کی آمدنی جو کہ 2011 میں 100 بلین ڈالر تھی کم ہو کر آٹھ بلین ڈالر تک آگئی ہے۔ ایران نے حال ہی میں کم سے کم 45.5 ملین ڈالر مالیت کا گیسولین اور اسی طرح کی مصنوعات کے پانچ ٹینکر وینزویلا بھیجے تھے۔ یہ ایک ایسا طریقہ تھا جس کے ذریعے ایران نقد رقم ملک لانا چاہتا تھا اور امریکہ پر ایک طرح سے اپنا دباؤ بھی ڈالنا چاہتا تھا۔

Check Also

تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

Post Views: 116 ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق …

’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

Post Views: 127 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *