Home / اہم خبریں / ایک تاریخی سورج گرہن جو دن کو رات میں بدل دےگا

ایک تاریخی سورج گرہن جو دن کو رات میں بدل دےگا

21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان پاکستان میں تاریخی سورج گرہن متوقع ہے۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن میں مغرب جیسا سماں ہو جائے گا۔ اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 والے کے مقابلے زیادہ گہرا ہوگا۔

سب سے زیادہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا جہاں 95-100 فیصد تک سورج کا حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور مغرب جیسا سماں ہوگا۔ پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں اس دوران سورج 75-90 فیصد چاند کے پیچھے ڈھک جائے گا اور 1999 والے سورج گہن کے بعد یہ سب سے تگڑا سورج گہن ہوگا۔

پاکستان کے شہروں میں کتنے فیصد سورج گرہن ہوگا اور کس وقت سب سے زیادہ گہن ہوگا اسکی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

Bahawalpur: 96.6% (Peak Time 11:17AM)
Rahimyarkhan: 98.6% (Peak Time 11:12
Multan: 93.4% (Peak Time 11:17AM)
ضروری ہدایات:*
مکمل سورج گرہن یا 70 فیصد سے اوپر سورج گرہن کی وجہ سے درجہ حرارت ایک دم کم ہو جاتا ہے۔

سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے بغیر دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لئے اندھا ہو سکتا ہے۔ اسلئے اس دوران سورج کی طرف نہ دیکھیں۔

عام سن گلاسز/Sun Glasses کا استعمال سورج گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی ریڈی ایشن/تابکاری/Radiation سے آپکی آنکھوں کو محفوظ نہیں رکھے گا! غلطی سے بھی ایسا نہیں کریئے گا کہ سن گلاسز پہن کر سورج گرہن دیکھنے لگ جائیں۔

سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور “نماز کسوف” ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے۔

Check Also

تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ آنے کو ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی

Post Views: 116 ایرانی نژاد ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہران کیشے نے اپنی ایک حالیہ تحقیق …

’میرے شوہر سے شادی کرلو‘ اخبار میں اشتہار دینے والی خاتون، وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

Post Views: 126 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *