12

انتظار کی گھڑیاں ختم : کورونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں کب تک آجائے گی ؟ معروف ترین دوا ساز ..

نیویارک(ویب ڈیسک) اس وقت دنیا کے ہر شخص کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کب آئے گی اور اس موذی وباءکا کب خاتمہ ہو گا۔ معروف ترین دوا ساز کمپنی Pfizerکے سربراہ نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرے بورلا نے کہا ہے کہ اب ہمیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ میں بہت پرامید ہوں کہ رواں سال اکتوبر کے اختتام تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق Pfizerاس وقت جرمنی کی فارماسیوٹیکل کمپنی بائیواین ٹیک کے ساتھ مل کر یورپ اور امریکہ میں متعدد ویکسینز بنا رہی ہے۔

اس وقت ان کی ویکسین ’بی این ٹی 162¾ کے انسانوں پر ٹیسٹ جاری ہیں۔ کمپنی اپنی چار آر این اے ویکسینز کے بھی ٹیسٹ کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے صرف یہ ایک کمپنی ہی نہیں ہے جس نے اکتوبر تک ویکسین تیار کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

برطانوی فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا بھی 2020ءکے اختتام تک ویکسین تیار کرنے کی خوشخبری سنا چکی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشین یوان اپنے اہل خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کی بجائے وزیر اعظم ہاؤس سے تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشین یوانے سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پشین یوان کا کہنا ہے کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں اور وہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئےوزیراعظم ہاؤس سے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا جہاں تک ضرورت ہوگی،یقینی طور پر الگ تھلگ کی شرائط کے ساتھ وہ یہاں سے بیٹھ کر کام کریں گے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نے ایک بار پھر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ چہرے کے ماسک پہنا کریں اور باقاعدگی کے ساتھ ہاتھوں کو جراثیموں سے صاف کریں۔ یاد رہے کہ آرمینیا میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعدد 9ہزار 282تک بڑھ گئی ہے جبکہ آرمینیا کی حکومت کے مطابق 3ہزار 396 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد 131 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

6 تبصرے “انتظار کی گھڑیاں ختم : کورونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں کب تک آجائے گی ؟ معروف ترین دوا ساز ..

اپنا تبصرہ بھیجیں