Home / تازہ ترین / یہ ہم سب کا دشمن ہے،اسے مات دینے کے لیے ہمیں اکھٹا ہو کر۔۔۔۔ چین (China) نے امریکہ کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا

یہ ہم سب کا دشمن ہے،اسے مات دینے کے لیے ہمیں اکھٹا ہو کر۔۔۔۔ چین (China) نے امریکہ کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا

بیجنگ(ویب ڈیسک)مشرقی یورپ کے ملک بیلاروس میں نوول کروناوائرس کی وبا پھیلنے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے بیلاروس کی حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے نام اپنے پیغام میں شی نے کہاکہ جب سے وبا آئی ہے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے جو ہماری مخلص دوستی ظاہر کرتی ہے جس کے تحت دونوں ممالک اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وبا کیخلاف جنگ میں چین بیلاروس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی مضبوطی کے ساتھ مدد کرتا ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق بیلاروس کو مدد کرتا رہے گا۔شی جن پنگ نے کہاکہ وائرس کسی سرحدکو نہیں جانتا اور یہ پوری انسانیت کامشترکہ دشمن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے جذبہ کو برقرار رکھیں، اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں، بیماری سے لڑنے کیلئے ہاتھ ملائیں اور پوری دنیا کی صحت کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہوجائیں۔چینی صدر شی پنگ نے کہاکہ میں چین اور بیلاروس کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صحت کی دیکھ بھال جیسے وائرس سے متعلق دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے صدر لوکاشینکو کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہوسکے۔
جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا بھر میں 21 لاکھ لوگوں کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس سے متعلق جہاں امریکی خفیہ اداروں نے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا یا نہیں؟ وہیں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی خفیہ ادارے اس وائرس سے اس وقت سے واقف تھے جب خود چینی عوام بھی اس سے زیادہ واقف نہیں تھے۔چینی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی تھی، جس کے بعد وہاں کے لوگ پہلی بار اس مرض سے واقف ہوئے، تاہم بعد ازاں چینی حکام نے اعتراف کیا کہ دراصل کورونا وائرس دسمبر سے پہلے نومبر میں ہی شروع ہو چکا تھا، تاہم اس وقت چینی ڈاکٹرز کو مذکورہ وائرس کو تشخیص کرنے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔اور اب اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے نومبر 2019 میں ہی واقف تھے اور انہوں نے سب سے پہلے امریکی حکومت کو مذکورہ وبا سے آگاہ کیا، جس کے بعد امریکی حکومت نے اپنے فوجی اتحادی ادارے نیٹو سمیت اسرائیل کو بھی خبردار کیا۔

Check Also

بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Post Views: 159 ھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا …

حضرت محمدؐ کی پیشگوئی پوری ہونے کا وقت : آج کرہ ارض پر ایسا کون سا اعلان ہونے والا ہے ..

Post Views: 168 امریکی صدر کے منصوبے ڈیل آف سنچری اور فلسطین کے مغربی علاقے …

2 comments

  1. johnny cash quotes

    This is a beautiful photo with very good lighting .

  2. DR.MUHAMMAD ASLAM RANA

    I AM==DR.MUHAMMAD ASLAM RANA
    HAVE ALREADY GIVEN MY VIEWS ABOUT CORONAVIRUS DISEASE (COVID-19) ON THE SOCIAL MEDIA ALSO WRITTEN TO THE CONCERNING HEALTH AUTHORITIES OF PAKISTAN, CHINA AND UNITED NATIONS.====THAT I HAVE INVENTED==
    CORONA VIRUS PREVENTIVE TONIC==CVP TONIC==
    A HOMEOPATHIC SPECIALTY==YOU ARE REQUESTED TO CONTACT ME FOR FURTHER INFORMATION.
    FROM; DR.MUHAMMAD ASLAM RANA
    D.H.M.S.(PAKISTAN)B.H.S.M.R.H.M.P NCH.
    QUALIFIED DURING 1972-76 FROM P.H.M.C LAHORE, PAKISTAN. EX-PROF.P.H.M.C LAHORE,PAKISTAN
    VISITING PROF. S.H.M.C LAHORE,PAKISTAN.
    CONSULTANT HOMEOPATHIC MEDICAL DOCTOR.
    PTV LAHORE, PAKISTAN.=================
    RESEARCH DIRECTOR ; DR.ASLAM SIMILIBUS LABS.,AND MEDPHARMA , LAHORE, PAKISTAN.
    CONTACT; E.MAIL; draslamrana@yahoo.com ===

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *