Home / تازہ ترین / کرونا وائرس (Coronavirus) پر سائنسدانوں کے تجربے میں دل دہلا دینے والے نتائج نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ،جانئیے

کرونا وائرس (Coronavirus) پر سائنسدانوں کے تجربے میں دل دہلا دینے والے نتائج نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ،جانئیے

چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے آثار تک ختم ہو گئے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس داخل کیا گیا،
جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں آسانی ہو گی۔چینی سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ بندر آنکھوں کے راستے کورونا وائرس داخل ہونے سے بھی بیماری کا شکار ہوئے اور آنکھوں کے راستے وائرس جسم میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ ماسک اس وائرس سے حفاظت کے لیے زیادہ فعال اور معاون نہیں ہیں۔
مزید پڑھئیے :

خوراک کی اہمیت اور کرونا سے بچائو سیمینار نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں، جو کرونا سے بچائو کی احتیاط پوری دنیامیں کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں ساری دنیا کے مسلمان پہلے ہی سے باخبر ہیں جو مسلمان روزانہ پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کرتا ہے کرونا اس کے قریب بھی نہیں آ سکتا۔ صفائی اسلام اور اہل اسلام کا اولین زیور ہے،اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، جسم کی صفائی ہو، یا گھر کی صٖفائی، ماحول کی صفائی ہو یا شہر کی جس قدر بھی ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے چلے جائیں گے اسی قدر ہم موسمی آفات اور بیماریوں سے محفوظ ہوتے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اچھی اور تندرست صحت کے لیے اچھی خوراک کا استعمال ہر انسان کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے،
جس قدر بھی ہم جراثیم اور ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک استعمال کریں گے اسی قدر ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ آج ہم مغرب کی تقلید میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ ہو رہے ہیں جبکہ وقتی زبان کے چٹخارے کے ان میں صحت کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا،الٹا فاسٹ فوڈ انسان کو بے شمار بیماریوں میں مبتلا کر رہیں ہیں، جس سے بچنا انسان کے لیے بے حد ضروری ہے، ہمارے گھروں میں پہلے خواتین نمک اور مرچ خود پیستی تھیں، اب بازاری پسا ہوا نمک اور مرچ بھی بے شمار بیماریاں کا باعث بن رہے ہیںِ، چار وائٹ کلر چینی،پسا ہوا نمک، میدہ اور ابلے ہوئے چاول انسانی صحت کو سب سے زیادہ متاثر کر رہے ہیں، ہمیں اپنے ماضی کی طرف لوٹنا چاہیے دنیا کا بہترین نمک ہمارے پاس ہے مگر ہم تھوڑی سے محنت کی بجائے اپنے گھروں میں زہر خرید کر خود بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اسی طرح چینی کی بجائے گڑ اور شکر کا ستعمال بھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر طاہر ظہور نے طالبات سے کہا کہ آنے والے کل میں آپ نے ایک گھر کی مالکہ بننا ہے اگر گھر میں خوراک کا درست استعمال کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور بچوں کو بازاری خرافات کی بجائے گھر میں تیار کی گئی خوراک کا عادی بنا دیا تو آپ کامیاب ماں بنیں گی، وقتی چٹخارے میں صحت اور دولت کے دشمن ہیں۔
معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد سعید نے کہا کہ معاشرے میں انقلاب خواتین کی تربیت ہی سے ممکن ہے ہم جس قدر بھی خواتین کی تربیت اسلام کے اصولوں کے مطابق کریں گے اسی قدر ملک میں صالحیت کا اسی قدر جلد انقلاب پیدا ہو گا۔سابق چیئرمین محمد سلیم انصاری نے کہا نورمحمد انصاری دستکاری سکول طالبات کی رہنمائی کے لیے جو روشن اصول آج بتائے گئے ہیں وہ نہایت ہی قابل تحسین ہیں، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ خوراک کا بہتر استعمال ہی انسانی صحت کو بیماریوں سے موسمی آفات سے بچانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، سیمینار سے حاجی محمد یعقوب پاشا، حافظہ صبا امین، یاسمین حمید اور محمد یوسف انصاری نے بھی خطاب کیا۔

Check Also

بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Post Views: 159 ھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا …

حضرت محمدؐ کی پیشگوئی پوری ہونے کا وقت : آج کرہ ارض پر ایسا کون سا اعلان ہونے والا ہے ..

Post Views: 168 امریکی صدر کے منصوبے ڈیل آف سنچری اور فلسطین کے مغربی علاقے …

One comment

  1. DR.MUHAMMAD ASLAM RANA

    I AM==DR.MUHAMMAD ASLAM RANA
    HAVE ALREADY GIVEN MY VIEWS ABOUT CORONAVIRUS DISEASE (COVID-19) ON THE SOCIAL MEDIA ALSO WRITTEN TO THE CONCERNING HEALTH AUTHORITIES OF PAKISTAN, CHINA AND UNITED NATIONS.====THAT I HAVE INVENTED==
    CORONA VIRUS PREVENTIVE TONIC==CVP TONIC==
    A HOMEOPATHIC SPECIALTY==YOU ARE REQUESTED TO CONTACT ME FOR FURTHER INFORMATION.
    FROM; DR.MUHAMMAD ASLAM RANA
    D.H.M.S.(PAKISTAN)B.H.S.M.R.H.M.P NCH.
    QUALIFIED DURING 1972-76 FROM P.H.M.C LAHORE, PAKISTAN. EX-PROF.P.H.M.C LAHORE,PAKISTAN
    VISITING PROF. S.H.M.C LAHORE,PAKISTAN.
    CONSULTANT HOMEOPATHIC MEDICAL DOCTOR.
    PTV LAHORE, PAKISTAN.=================
    RESEARCH DIRECTOR ; DR.ASLAM SIMILIBUS LABS.,AND MEDPHARMA , LAHORE, PAKISTAN.
    CONTACT; E.MAIL; draslamrana@yahoo.com ===

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *