59

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔۔۔!! معروف پاکستانی اداکارہ نے کویت کے بزنس مین سے چوری چُھپے شادی کرلی،

اداکارہ لائبہ خان نے عبدالجبار نامی بزنس مین سے خفیہ شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ڈانس پر فارمرلائبہ خان نے خفیہ طور پر کویت کے بزنس مین سے شادی کرلی۔ ان کے شوہر کا نام عبدالجبار معلوم ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان

کے نکاح میں ان کے قریبی عزیز، دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کویت کے بزنس مین عبدالجبار بہت جلد پاکستان میں بڑے ایونٹ کا اہتمام کرینگے، جس میں میڈیا اور شوبز کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی اور شادی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی خفیہ رکھنے کا فیصلہ اداکارہ لائبہ خان کا تھا جبکہ شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔ خیال رہے کہ لائبہ خان نے بلاول بھٹو سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری نے بے حد متاثر کیا ہے اور ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں ،میں ان سے بڑی متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو کی شریک حیات بنوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز بھی خوبصورت ہیں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ویسے بھی مجھے بلاول بھٹو سے ہی جنون کی حد تک محبت ہے اور میں ان سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں بلاول سے شادی کرلوں گی تو آصف علی زرداری بھی مجھے تسلیم کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں