54

بریکنگ نیوز: بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔۔۔ مگر کیسے کام کریں گے ؟ تفصیلات جاری

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔صدر کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن شارق میمن کے مطابق کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس میں بینکوئٹس کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوئٹس

کو کام جاری رکھنے کیلئے اپنی کنوپی شیڈز کا 25 فیصد وینٹی لیشن بہتر بنانے کیلئے اتارنا ہوگا اور تازہ ہوا کی فراہمی بنائے رکھنے کیلئے ایگزاسٹ فین کا استعمال کرنا ہوگا۔شارق میمن کے مطابق کمشنر آفس نے آرسی سی چھتوں والے شادی ہالز کو وبا کی دوسری لہر کے دوران بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں جس کی پاسداری ہوگی۔خیال رہے کہ کورونا کے کنٹرول کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 20 نومبر یعنی آج سے انڈور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔این سی او سی کے اس فیصلے پر شادی ہالز اور بینکوئٹس مالکان نے سخت احتجاج کیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے الیکشن کے بعد اب وفاقی حکمران جماعت تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت مل گئی ہے۔گلگت بلتستان سے 7 امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے جن میں سے 6 نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جمعہ کو جی بی 15 دیامیر 1 سے کامیاب ہونے والے حاجی شاہ بیگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، 5 آزاد امیدوار پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکے تھے، جس کے بعد تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں 23 نشستوں پر الیکشن ہوا تھا جن میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد یہاں حکمران جماعت کی کل نشستیں 16 ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے ایک امیدوار کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں