84

میٹرک اور انٹر میڈیٹ 2021 کے امتحانات کب مارچ اپریل نہیں بلکہ کب ہوں گے ۔۔۔ تاریخوں کا اعلان کردیاگیا

لاہور سمیت پنجاب کے لاکھوں طلبہ کیلئے بڑی خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع، امتحانات اگست میں منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ

کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جارہاہے۔ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول اگست میں لے جانے کی تجویز ہے۔ ورکنگ پیپر کے حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ کے بجائے اگست میں منعقد کرانے کیلئے ورکنگ کی گئی ہے۔ سمارٹ سلیبس کو مکمل کرنے کیلئے امتحانات اگست میں منتقل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن امتحانات کو ری شیڈول کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا، امتحانات اگست میں لینے کا حتمی فیصلہ 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے الیکشن کے بعد اب وفاقی حکمران جماعت تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت مل گئی ہے۔گلگت بلتستان سے 7 امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے جن میں سے 6 نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جمعہ کو جی بی 15 دیامیر 1 سے کامیاب ہونے والے حاجی شاہ بیگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، 5 آزاد امیدوار پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکے تھے، جس کے بعد تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں 23 نشستوں پر الیکشن ہوا تھا جن میں سے 10 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد یہاں حکمران جماعت کی کل نشستیں 16 ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے ایک امیدوار کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں