64

(ن) لیگ کی اکثریت مریم کے بیانیے سے بیزار۔۔۔!!!کتنے لیگی ارکان پارٹی چھوڑنے کی تیاریوں میں ہیں ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

کہا کہ زرداری نےپی پی کو وفاقی جماعت سے سندھ، لاڑکانہ تک محدودکر دیا، مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے، ن لیگ میں جمہوریت نہ ہونےسےکوئی سراٹھاکربات نہیں کر سکتا۔اس سے قبل شبلی فراز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوروناوباایک عالمی حقیقت ہےیہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کےناخن لے ، اپوزیشن عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اگرقیمتی جانوں کاضیاع ہواتوذمےداراپوزیشن،جلسہ منتظمین ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں