63

کورونا وار کر گیا:بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات موصول

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد دبنگ اسٹار نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔پنک ولا کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور 2 اسٹاف ممبران ممبئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کی بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔سلمان خان کی جانب سے خود کو قرنطینہ کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی طرف سے سوالات کیے جا رہے تھے کہ اب ‘بگ باس 14’ کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کون کرے گا۔بعدازاں سلمان خان نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا اور اب یہ ‘بگ باس 14’ کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آ‏ئی ہے۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔راجیش ٹوپے نے بتایا ہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیما مالنی کی طبیعت کی ناسازی کی بات گشت کر رہی تھی جس ک جواب میں ڈریم گرل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ افواہ غلط ہے اور وہ صحت مند ہیں۔ادھر بالی وڈ کے اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ ان کی ماں کی کورونا کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ ان گھر میں ان کے بھائی، بھابھی، اور بھتیجی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے لیکن ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں