47

حمزہ علی عباسی کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ، دیکھنےوالےدیکھتے ہی رہ گئے

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا چلے گئے، انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکا کا انتخاب کیا ہے۔نیمل خاور نے حمزہ عباسی کے ہمراہ امریکا میں کرسمس سے پہلے کی رنگینیوں میں کھڑے ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں حمزہ علی عباسی

نے گرے سویٹر کے ساتھ نیلی پینٹ جبکہ نیمل خاور نے بھورے رنگ کا لانگ کوٹ پہن رکھا ہے۔واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔شادی سے پہلے نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔نیمل نے شعیب ملک کی فلم ’ورنہ‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، حمزہ علی عباسی بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیاب پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔حمزہ علی عباسی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں