30

پی ایس ایل فائنل، ٹیموں کو کیسی سکیورٹی میں گراؤنڈ لے جایا گیا؟ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی ہکا بکا

شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے فائنل کا میدان سج گیا ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی میں کرکٹ سٹیڈیم تک لے جایا گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے

آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو جس روٹ سے گزارا جا رہا ہے وہ عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کو ایسی گاڑیوں میں سوار کیا گیا جو بالکل ایک جیسی نظر آتی ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹیم کو ایسا پروٹوکول دیا گیا جیسا کسی سربراہ مملکت کو دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں