49

گوگل کی شہزادی کون لڑکی ہے اور یہ کہاں رہتی ہے

سافٹ ویئر کی دنیا میں یہ ایک مسلمہ حقیقت سمجھتی جاتی ہے کہ ’’ہر چیز کو ہیک کیا جاسکتا ہے‘‘ لیکن گوگل کی سافٹ وئیر پراڈکٹس کے متعلق یہ خطرہ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اربوں انٹرنیٹ صارفین گوگل پراڈکٹس کو بے فکری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، اور اگر اس

اعلیٰ ترین معیار کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو سب سے زیادہ جاتا ہے تو وہ ’گوگل کی شہزادی‘ پریسا تبریز ہیں۔جو گوگل کروم براؤزر کیلئے ہیڈ آف پراڈکٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔ پریسا 2007 میں گوگل کا حصہ بنیں۔ ان کی عمر محض34 سال ہے لیکن وہ عالمی شہرت یافتہ سافٹ ویئر سکیورٹی ایکسپرٹ کی پہچان بنا چکی ہیں۔ ان کی ٹیم نے گوگل کروم کی سکیورٹی میں بے شمار خامیاں دریافت کرکے انہیں دور کیا ہے۔

عام طور پر وہ کسی بھی ہیکر سے پہلے ہی خود خامیوں کا پتہ چلالیتی ہیں اور ان کا توڑ بھی کرلیتی ہیں۔ جب 2012ء4 میں جریدے فوربز نے آئی ٹی کی دنیا میں 30 سال سے کم عمر ممتاز ترین 30 شخصیات کی فہرست جاری کی تو ان میں پریسا کا نام بھی شامل تھا۔ پریسا کی ٹیم 30 افراد پر مشتمل ہے جو دن رات گوگل پراڈکٹ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ وہ یو ایس ڈیجیٹل سروس کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کی نیٹ ورک اور سافٹ ویئر سکیورٹی بہتر بنانے پر بھی کام کرچکی ہیں۔آئی ٹی سکیورٹی میں ان کی غیر معمولی مہارت اور ممتاز مقام کی وجہ سے ہی انہیں گوگل نے ’’ شہزادی ‘‘کا خطاب دیا، جو آئی ٹی کے علاوہ میڈیا کی دنیا میں بھی مشہور ہو گیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زونگ فور جی نے پاکستانی مسافروں اور صارفین کے لیے سعودی عرب میں خصوصی رومنگ بنڈل متعارف کروا دیا ہے، اب حج کے موقع پر پاکستانی صارفین معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ فورجی کے خصوصی پری پیڈ رومنگ بنڈل سے مستفید ہو سکیں گے،زونگ فورجی کے اس بنڈل سے صارفین اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے حج کے دوران انتہائی مناسب ریٹ پر رابطہ کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں