49

’’چہرہ اور نام ایک ساتھ۔‘‘بے نظیر کے وفا دار ساتھی جہانگیر بدر کے بارے میں بلاول بھٹو نے کیا کچھ کہہ دیا؟

بے نظیر کے وفا دار ساتھی جہانگیر بدر کے بارے میں بلاول بھٹو نے کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر طرف ہلچل مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریبی اور وفادار ساتھی جہانگیر بدر کے متعلق ایک بہت بڑی بات کہہ دی۔
جہانگیر بدر جن کی کل جمعہ کے دن چوتھی برسی منائی گئی۔ ایک بہادر اور نڈر جیالے کی حیثیت سے چانے جاتے تھے ۔ سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ وہ ان جیالوں میں سے تھے جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں آمریت کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کی بحالی کے لئے قابل فخر اور بہادر کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو زردارئی نے کہا کہ جہانگیر بدر کی قربانیاں اور جدوجہد نوجوان جیالوں کے لئے تاریخ ایک تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے پپیپلزپارٹی کے نوجوان کارکنان کو ان کی زندگی سے سیکھنا چاہیے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ جو پارٹی کا بنیادی مشن ہے جس کے لئے پارٹی کی قیادت اور ہزاروں جیالوں نے اپنی زندگیوں کو وقف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں