35

پیپلزپارٹی کا پنجاب میں پنجے گاڑنے کا عندیہ ۔۔۔ آصف علی زرداری نے ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والا بیان جاری کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا الیکشن جیتنے کے بعد بلاول کا اگلا پڑاو پنجاب میں ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت گزر چکا ہے، جیالے اپنا ، اپنے خاندانوں اور اہل علاقہ کا خیال رکھیں، پارٹی کے یوم تاسیس کا 30 نومبر

کو ملتان میں جلسہ کامیاب بنایا جائے گا، کارکن ایس او پیز کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں اور جلسوں میں شرکت کریں۔جنرل سیکٹری پاکستان پیپلز پارٹی چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول نے اپنے نانا اور والدہ کے انداز میں محنت سے انتخابی مہم چلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے پیپلز پارٹی کا کبھی نہ ختم ہونے والا جذباتی رشتہ ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے شہید بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور وہاں کی عوام کو پہلی بار ووٹ کا حق دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے گلگت بلتستان کو نام اور شناخت دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہی بلتستان کو صوبائی ڈھانچہ اور داخلی خود مختاری بھی دی گئی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سی پیک کی بنیاد رکھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں