47

تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کا کلہ پہلے سے بھی مضبوط ۔۔۔۔۔مشہور زمانہ لیڈر کو کس اہم مشن پر واپس بلایا گیا ہے ؟

وزیر دفاع پرویز خٹک کی طرف سے جہانگیر ترین کے بارے میں کہے گئے الفاظ پر معافی مانگنے کے بعد یہ عقدہ تو حل ہو گیا ہے کہ جہانگیر ترین کا تحریک انصاف میں کلہ اب بھی مضبوط ہے۔یاد رہے کہ پرویز خٹک نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ

جہانگیر ترین لوٹ مار کر کے بیرون ملک چلے گئے، ایسے لوگوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔اب جہانگیر ترین اچانک واپس آ گئے ہیں تو پرویز خٹک کو پچھتانا پڑ گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جہانگیر ترین کی نہ صرف تحریک انصاف میں جگہ ہے،بلکہ پرویز خٹک جیسوں کے لئے اُن کا سامنا کرنا بھی مشکل ہے۔جہانگیر ترین کے واپس آنے سے تحریک انصاف میں موجود کئی دوسرے رہنماؤں کو بھی پریشانی لاحق ہوئی ہو گی۔ خاص طور پر شہباز گل کو، جنہیں باقاعدہ جہانگیر ترین نے شٹ اَپ کال دی تھی اور کہا تھا:”اگر انہوں نے زبان بند نہ کی تو وہ سب کو بتا دیں گے کہ اُن کی اصلیت کیا ہے“؟جہانگیر ترین کے بیرون ملک جانے پر جس طرح کے الزامات لگائے گئے تھے اور اپوزیشن نے یہ واویلا کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی اے ٹی ایم مشین کو احتساب سے بچانے کے لئے بیرون ملک بھیج دیا ہے،اُس کی وجہ سے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جہانگیر ترین کے ائر پورٹ پر اُترتے ہی ایف آئی اے یا نیب کی ٹیمیں انہیں گرفتار کر لیتیں، مگر آج کئی دن گذر گئے ہیں جہانگیر ترین کے بارے میں کسی طرف سے بھی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود اپوزیشن کی طرف سے کوئی ایسا مطالبہ سامنے نہیں آ رہا،جو اُن کی گرفتاری کے لئے کیا گیا ہو، تو کیا جہانگیر ترین کو سب نے کلین چٹ دے دی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں