66

گوگل نے پاکستانی طالبعلموں کیلئے زبردست پروگرام متعارف کرا دیا

اسلام آباد گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا ،سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے اسکول کی سطح پر کمپیوٹرٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔ منگل کو وزارت آئی ٹی،ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ،
گوگل کے تعاون سے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا آغاز وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا،ابتدائی طور پر ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے 3 اسکولوں میں سی ایس پروگرام کی شروعات کی گئی ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ اس پروگرام کو جلد ہی تماماسکولوں تک توسیع دی جائے گی، پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے تحت یہ پروگرام پاکستانی بچوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس طرز کے پروگرامز کو پسماندہ اوردور دراز علاقوں تک توسیع دی جائے، سی ایس فرسٹ پروگرام میں کھیل ہی کھیل میں بچوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جاسکے گی، بہتر مستقبل کیلئے ابتداء ہی سے ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی بنیاد ڈالنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں