64

سپاٹ فکسنگ کیس!!انگلینڈ میں 17 ماہ سزا کاٹنے والے کرکٹر ناصر جمشید کو حیران کن ریلیف مل گیا

پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا ہوگئے ،سپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلے میں انگلینڈ میں سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا ہوگئے۔ناصر جمشید کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں برس فروری میں 17 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔ناصر جمشید کو سزا کا آدھا عرصہ مکمل

ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ اوپنر برمنگھم میں مقیم ڈاکٹر اہلیہ کی بدولت ملنے والے ویزے پر انگلینڈ میں رہ رہے تھے۔برطانوی قوانین کے مطابق شہریت نہ رکھنے والے کسی شخص کو 12ماہ سے زائد کی سزا ہو تو اسے ڈیپورٹ کردیا جاتا ہے،اسی لیے انگلینڈ کے ہوم آفس نے ناصر جمشید کو قید میں ہی رکھنے کی ہدایت دی تاکہ مستقبل کا فیصلہ کیا جا سکے۔دریں اثناء اوپنر کے وکیل نے ان کو قیدمیں رکھنے والے ہوم آفس کے کیس میں بھی ضمانت کروالی،یوں ان کو رہائی اور انگلینڈ میں ہی رہنے کی اجازت مل گئی، اب وہ انگلینڈ میں رہتے ہوئے اپنا ڈیپورٹیشن کا کیس لڑ سکیں گے، بصورت دیگر انھیں پاکستان واپس آنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں