62

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران خان کی فتح،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اینٹی ٹیررسٹ کورٹ نے پارلیمنٹ دھاوا کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا، انسداد ٹیررسٹ عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ اٹیک کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی ، عمران خان کی بریت

کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے تھے۔ عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا ، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں ، عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف 2014 دھرنے کے بعد مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں