63

نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ، وہ تو صرف ۔۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف وزیراعظم کے عہدے سے اوپر بڑھ چکے ہیں، انہیں وزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سپریم کورٹ نے ان کے خلاف غلط فیصلہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پانامہ ایک مذاق تھا کیوں کہ اس فہرست میں بہت زیادہ لوگوں کے نام تھے، جس میں سے صرف نوازشریف کو ’پک اینڈ چوز‘ کیا گیا،اس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ کی طرف سے جو زبان استعمال کی گئی وہ ایک جج کے شایان شان نہیں، انہوں نے نوازشریف کے خلاف اپنا بغض نکالا، اس کے بعد ثاقب نثار نے ایک مانیٹرنگ جج بھی لگایا کہ دیکھو کہیں اس کیس میں دیر نہ ہوجائے، اس علاوہ یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ الیکشن سے پہلے ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ ہوجائے، وہ تو ایسے کر رہے تھے جیسے وہ خود اس میں مدعی ہوں، جب کہ فیصلہ اس چیز پر آیا کہ انہوں نے اقامے پر اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں