36

راولپنڈی سے افسوسناک خبر

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ذہنی معذور شخص نے ایک بار پھر خوف پھیلانا شروع کردیا۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں خوف پھیلانے والے ذہنی مفلاج شخص نے شہریوں کو ایک دفعہ پھر سے ڈرانا شروع کردیئے۔جنونی شخص نے فیض آباد میں راہ چلتے شہریوں پر اینٹوں اور پتھروں سے مارا اور

ایک بزرگ شہری کو اینٹ مار کر شدید زخمی کردیا جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بزرگ شہر کے سر پر گہرا زخم آیا جبکہ اینٹ لگنے کی وجہ سے آنکھ پر بھی چوٹ آئی، ڈاکٹرز نے زخمی شخص کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔مذکورہ شخص نے گزشتہ چند گھنٹوں میں دو لوگوں کو پتھر مار کر حالت انتہائی غیر کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی جائے وقوعہ نہیں پہنچی، جس کے بعد شہریوں نے جنونی شخص کو خود ہی تھانے منتقل کیا۔اطلاع ہے کہ مذکورہ شخص نے چند ماہ قبل موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں سمیت پیدل چلنے والوں پر بھی حملے کئے تھے، پولیس نے دو دن کی تلاش کے بعد ذہنی معذور شخص کو گرفتار کیا اور پھر رہا کردیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی، نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے۔
جسٹس عامر فاروق نے خواجہ حارث کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا دلائل سن لیتے ہیں کہ سرینڈرکیےبغیردرخواست سنی جاسکتی ہےیانہیں، گزشتہ سماعت میں عدالت نے اپیلوں کی سماعت کرنے کا نہیں کہا تھا، پہلے قانونی سوالوں کا آئینی جواب ملے پھر قانون کے مطابق دیکھتےہیں۔خواجہ حارث نے دوران دلائل پرویز مشرف کیس سمیت مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا نواز شریف کو دوسری عدالت نے اشتہاری قرار دیاے، بغیر سنے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں