76

بریکنگ نیوز:عمران خان سمیت پوری قوم کو بیوقوف بنانے پر اہم ترین وفاقی وزرا ء سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پا ناماکیس کے بجائے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ انہوں نے دیگر لیگی رہنماﺅں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلوں کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ ہم دل سے
عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم آئین و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں بیشمار حوالہ جات پیش کیے۔ نوازشریف کے وکیل نے پرویز مشرف کیس کا حوالہ بھی دیا۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر حکومت نے اختلافی دلیل نہیں دی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہوجانا چاہیے جنہوں نے بیماری کی تصدیق کی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ٹی وی پر بیٹھ کر نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔
نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں