72

حکومت کی مثبت پالیسی کے ثمرات آنا شروع !! بڑے اسلامی ملک کی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے،
انڈونیشیا کی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ اس سے قبل ترکی کی پیگاسس ایئر لائن نے بھی کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔ ترکش ایئر لائن دسمبر 2020 سے ہیتھرو ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں لندن سے لاہور اور اسلام آباد بھی شروع کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں