82

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ٹوئٹ نے تہلکہ مچا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کی جانب سے لاہور موٹر وے واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حقیقی مرد عورت کی حفاظت کرتا ہے۔‘
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’حقیقی مرد مدد کرتے ہیں، جان بچاتے ہیں، مہربان ہوتے ہیں، ہمدرد ہوتے ہیں، قابل اعتماد ہوتے ہیں ۔ وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے اگلے پیغام میں اِس ٹوئٹ کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہاں صرف اُن درندوں کی بات نہیں کر رہی ہوں بلکہ میں ایک شوہر ، ایک باپ، انکل اور دوستوں سے بھی مخاطب ہوں کہ اگر ایک عورت ’نہ‘ کہتی ہے تو اِس کا مطلب ’نہ‘ ہے، حقیقی مرد کسی بھی عورت کو مجبور نہیں کرتا۔‘ شنیرا نے مزید لکھا کہ ’اِس معاشرے سے ظلم کو ختم کرنے کے لیے ہمیں حقیقی مردوں کی ضرورت ہے جو عورت کے ساتھ کھڑے ہوں اور اُن کی حفاظت کریں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں