50

ٹک ٹاک کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں ہوگی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹِک ٹاک ایپ بند یا فروخت کرنے کی ڈیڈلائن طے شدہ ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یا تو ٹک ٹاک بند ہوجائے گی یا وہ اسے بیچ دیں۔ ٹک ٹاک کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی کمپنی ByteDance کی ملکیت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کو 15 ستمبر تک امریکا میں اپنے اثاثے فروخت کرنے کی مہلت دی تھی۔ جس پر کمپنی نے ٹک ٹاک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر تاحال مناسب خریدار نہ مل سکا۔
اگر 15 ستمبر تک ٹک ٹاک کا خریدار نہیں ملتا تو امریکا میں اس کو بند کردیا جائے گا۔ کچھ عرصہ قبل خبر گردش کر رہی تھی کہ بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ نے ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں