53

پی سی بی کا بڑے عہدے کیلئے شعیب اختر سے رابطہ، خود ہی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بورڈ میں اہم ذمہ داری کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے رابطہ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق دوہرے کردار کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اور
انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست اور ٹی 20 سیریز برابر ہونے کے بعد تنقید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کیساتھ معاملات پر بات چیت جاری ہے اور میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا ”میں تردید نہیں کروں گا۔ ہاں! میری بورڈ کیساتھ بات چیت ہوئی ہے اور میں پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں، لیکن ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، میں نے بہت آرام دہ زندگی گزاری ہے۔۔۔ میں نے اپنی مرضی کے مطابق کرکٹ کھیلی لیکن اب میں مطمئن زندگی گزار را ہوں، لیکن میں آرام کی بجائے پی سی بی کیلئے معاملات بہتر کرنے کو ترجیح دوں گا، موقع ملا تو ضرور وقت دوں گا۔“ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا ”میں اس میدان میں کودنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نئی نسل سے ایسے کھلاڑی تیار کرنا چاہتا ہوں جو ناکامی کے خوف سے بے بہرہ ہو کر جارحانہ سوچ کیساتھ کرکٹ کھیلیں، ہمیں ایسے کھلاڑیوں کیساتھ شروع کرنے کی ضرورت ہے جو وسیم اکرم، جاوید میانداد اور مشتاق احمد جیسی سوچ کے حامل ہوں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں