54

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :سرفراز احمد کو ایک دفعہ پھر ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی

سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی مل گئی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور کپتانوں کا اعلان، بابراعظم سینٹرل پنجاب، سرفراز احمد سندھ، شان مسعود سدرن پنجاب، محمد رضوان خیبرپختونخواہ، عماد وسیم ناردرن جبکہ حارث سہیل بلوچستان کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ
کیلئے شیڈول، ٹیموں اور کپتانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بابراعظم سینٹرل پنجاب، سرفراز احمد سندھ، شان مسعود سدرن پنجاب، محمد رضوان خیبرپختونخواہ، عماد وسیم ناردرن جبکہ حارث سہیل بلوچستان کی قیادت کریں گے۔ ناردرن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر سمیت متعدد لیجنڈ کرکٹرز لنکا پریمیر لیگ (ایس ایل پی ایل) کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیگ کے ٹورنامنٹ کی کامیابی کی نگرانی کرنے والے ادارے انووینیوٹیو پروڈکشن گروپ کے چیف انیل موہن نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم، شعیب اختر، برائن لارا اور سر ویوین رچرڈز ایس ایل پی ایل کی مختلف ٹیموں کے مینٹور بننے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں جب کہ ہم کمار سنگاکارا کیساتھ رابطہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔انہوں نے بھارت کے سابق کرکٹرز کی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی نوید سنائی اور کہا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے فہرست فراہم کی ہے جس میں شامل سابق بھارتی فاسٹ باﺅلرز مناف پٹیل اور پراوین کمار بھی اس لیگ کا حصہ بننے پر راضی ہے اور امید ہے کہ عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان بھی اپنی خدمات پیش کر دیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی پالیسی کے تحت بھارتی کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں البتہ ریٹائرڈ کرکٹرز کو استثنیٰ حاصل ہے،سابق بلے باز یووراج سنگھ بھی غیر ملکی لیگ میں شریک ہو چکے جب کہ پراوین کمار بھی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں